
کابل : افغانستان میں طالبان حکومت نے ڈالر سمیت تمام غیرملکی کرنسیوں کے استعمال پر پابندی لگادی۔ عبوری حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال اور قومی مفاد کے لیے افغان کرنسی کا استعمال کیا جائے۔ تمام افغان تاجر اور شہری اپنے کاروبار میں ملکی کرنسی کا استعمال کریں۔ افغان مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر ڈالر کا استعمال ہوتا ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں تجارت کے لیے پڑوسی ممالک کی کرنسی استعمال ہوتی ہے۔


































