Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ میں امداد پہنچانے پر پابندی بچوں کیلئے سزائے موت کے مترادف ہے، یونیسیف

جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے غزہ میں امداد پہنچانے پر پابندی کو بچوں کیلئے سزائے موت کے مترادف قرار دیا۔ ریجنل ڈائریکٹر برائے یونیسیف عدیل خضر نے کہا کہ غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دُنیا کی سب سے خطرناک جگہ ہے۔ جہاں روزانہ درجنوں بچے ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔ پورے محلے، جہاں بچے کھیلتے اور اسکول جاتے تھے اب ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیسیف اور دیگر انسانی ہمدردی کے ادارے ہفتوں سے خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں، کیونکہ زمین پر تنظیم کی ٹیم نے ان بچوں سے ملاقات کی جو اعضاء کھو چکے تھے۔ بعض کا پورا جسم یا آھاد جسم جھلس چکا ہے۔ بے شمار بچوں کے والدین بمباری میں مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ دس لاکھ بچوں کو زبردستی ان کے گھروں سے بے گھر کر دیا گیا ہے۔ انہیں اب پانی، خوراک یا تحفظ کے بغیر چھوٹے، پرہجوم علاقوں میں مزید جنوب کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ کی پٹی تک اور اس کے ذریعے جان بچانے والی امداد پہنچانے پر عائد پابندیاں اور چیلنجز بچوں کے لیے ایک اور سزائے موت ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular