
کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے رواں سال یکساں نصاب پر عمل درآمد سے معذرت کرلی صوبائی محکمہ تعلیم نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو سمری بھیج دی جس میں کہا گیا ہے کہ یکساں نصاب پر عمل درآمد آئندہ سال مارچ سے ہوسکے گا سمری میں اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا نصاب پڑھانے کے لیے اساتذہ کو تربیت بھی دی جائے گی، اساتذہ کی تربیت کے لیے آٹھ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔


































