
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم کو نو مقدمات میں ریلیف مل گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کی منظوری دیدی۔ ان کیسز میں 9 مئی پر جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات۔ اسلام آباد میں احتجاج کے تین مقدمات، توشہ خانہ جعل سازی کیس، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کے مقدمات شامل ہیں۔ چھ درخواستیں سیشن کورٹ اور تین انسداد دہشت گردی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرتے ہوئے ضمانت خارج کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔ ہائی کورٹ نے ضمانت کی درخواستیں بحال کرتے ہوئے ٹرائل کورٹس کو دوبارہ سماعت کا حکم دیا۔ سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی تھیں۔


































