
مناما : بحرین کے علمائے کرام نے مجالس عزا اور عزاداری کی علامتوں پر شاہی حکومت کے سیکیورٹی اہلکاروں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے حکومت کی سخت گیر پالیسیوں کا میڈیکل پروٹوکول سے کوئی تعلق نہیں،علما کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کو شاہی حکومت کی فرقہ وارانہ سوچ اور مذہبی عقائد پر اپنے سیاسی نظریات زبردستی مسلط کرنے کے سوا کوئی اور نام نہیں دیا جاسکتا، عزاداری کے جلوس برکت کا باعث ہیں اور بیدار مومنین اپنی شرعی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے کورونا پروٹوکول کی سب سے زیادہ پابندی کر رہے ہیں، حکومت عزاداروں کو ڈرانے دھمکانے اور کورونا پروٹوکول کے بہانے انہیں مذہبی رسومات کی ادائیگی سے محروم کرنے کی کوشش نہ کرے، آل خلیفہ حکومت کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اس سال بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں محرم کی مجالس پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور کئی علاقوں میں نصب علم اور سیاہ پرچم اکھاڑ کر ان کی بے حرمتی کی ہے۔


































