
مناما: بحرین میں اپوزیشن نے 12 نومبر سے ہونیوالے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ الوفاق نیشنل اسلامک سوسائٹی نے کہا ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ قومی فریضہ ہے۔ مناما کی غاصب حکمران حکومت انتخابی عمل پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے اور ایک کمزور مقننہ کو قائم کرنا چاہتی ہے۔جس کا بنیادی کام آل خلیفہ خاندان کو بچانا اور بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنا ہوگا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرینی حکومت اور قوم کے درمیان آئینی اور سیاسی رسہ کشی دن بہ دن گہری ہوتی جارہی ہے جس کی بنیادی وجہ فریقین کے درمیان کسی سماجی معاہدے کا نہ ہونا ہے۔ الوفاق نے کہا کہ حقیقی انتظامیہ کی عدم موجودگی میں آل خلیفہ حکومت بحرینی قوم پر اپنی سیاسی، اقتصادی، سیکیورٹی اور سماجی خواہشات مسلط کر کے اپنی آمرانہ حکمرانی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔


































