Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

بگن: سخت سیکیورٹی میں جانیوالے قافلے کو لوٹ کر ٹرکوں کو آگ لگادی گئی

پاراچنار: پاراچنار جانیوالے اشیائے خوردونوش کے قافلے کو سخت سیکیورٹی کے باوجود لوٹ لیا گیا۔ بگن کے مقام پر مسلح دہشتگردوں نے ناکہ لگا کر ٹرک روکے اور لوٹ مار کے بعد انہیں آگ لگادی۔
ہنگو کے علاقے ٹل سے پاراچنار کے تاجروں کے اشیائے خوردونوش کے 35 ٹرک سخت سیکیورٹی میں پاراچنار کیلئے روانہ کئے گئے۔ ٹرکوں کا قافلہ بگن کے مقام پر پہنچا تو درجنوں مسلح افراد نے حملہ کرکے ٹرکوں کو روک لیا۔ مسلح افراد نے بیشتر ٹرکوں سے سامان لوٹ لیا۔ اور انہیں آگ لگادی۔ دہشت گرد کئی گھنٹوں تک لوٹ مار کرتے اور آگ لگاتے رہے اور انہیں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق تیسرے قافلے پر دہشت گردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا۔ جس سے چھ ٹرکوں کو نقصان پہنچا۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک ٹرک ڈرائیور تنویر عباس شہید ہوگیا جو ادویات کا ٹرک لیکر جاررہا تھا۔ جبکہ متعدد ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر تاحال لاپتہ ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ سے ایک اہل کار شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں چھ حملہ آور مارے گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular