Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، 70 ہزار افراد آرمینیا منتقل

باکو: آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جبکہ 70 ہزار سے زائد آرمینیائی باشندے آرمینیا منتقل ہوگئے ہیں۔ نگورنو کارا باخ میں آذبائیجان کے فوجی آپریشن کے دوران آرمینیائی باشندوں کا انخلاء جاری رہا اور نگورنو کاراباخ کو آرمینیا سے ملانے والی واحد سڑک پر گھنٹوں ٹریفک جام ہوگیا نگورنو کارا باخ میں 1 لاکھ 20 ہزار نسلی آرمینائی افراد میں سے 85 فیصد علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔ نگورنو کاراباخ کی علیحدگی پسند حکومت نے بھی خود کو تحلیل کردیا ہے۔ یہ اعلان ایک معاہدے کے تحت کیا گیا ہے جس میں آذربائیجان نگورنو کاراباخ کے رہائشیوں کی آزاد، رضاکارانہ اور بلا روک ٹوک نقل و حرکت کی اجازت دے گا۔ ادھر آذری حکام نے نگورنو کاراباخ کی علیحدگی پسند حکومت کے سابق سربراہ روبن وردانیان کو گرفتار کرلیا ہے اور انہیں دارالحکومت باکو لے جایا گیا ہے۔ نگورنو کاراباخ آذربائیجان کا علاقہ ہے جو 1994 میں ختم ہونے والی علیحدگی پسند لڑائی میں آرمینیائی فوج کی حمایت یافتہ نسلی آرمینیائی افواج کے کنٹرول میں آیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular