
دمشق : شام کے وزیرخارجہ فیصل المقداد نے کہا ہے کہ ان کا ملک بشار السد کی سربراہی میں درپیش چیلنجوں اور ترکی ، امریکا اور صیہونی حکومت کے قبضے سے اپنی سرزمین کو آزاد کرانے کے لئے پرعزم ہے۔ فیصل المقداد نے کہا ہے کہ دمشق کو سیاسی و سفارتی طور پر تنہا کرنے اور عرب ، علاقے نیز دنیا بھر کے ملکوں سے اس کے رابطے کے دروازے بند کرنے کے لئے شام کے دشمنوں کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکی۔ انہوں نے ملک کو درپیش حالیہ چیلنجوں ، اس پر دہشتگردانہ جنگ مسلط کرنے اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام بعض مغربی اور علاقے کے ممالک کی تنگ نظری اور بیہودہ تصورات کی بنیاد پر انجام پایا ہے اور اس کا مقصد یہ تھا کہ شام بھی دوسرے ممالک کی مانند دہشتگردی ، جارحیت ، حملوں اور سیاسی و اقتصادی پابندیوں کے دباؤ میں متزلزل و کمزور ہوجائے اور آخرکار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجائے ۔ فیصل المقداد نے زور دے کر کہا کہ شام کی سیاسی قیادت ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔


































