Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

عزاداری پر حملے ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

کراچی : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے بہاولنگر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں عزاداری کے پروگراموں پر حملوں کو ملکی امن تباہ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ملت تشیع کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا، جو عناصر نئے سرے سے ملک میں تکفیریت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، انہیں منہ کی کھانا پڑے گی، باب العلم کے ماننے والے دانش و بصیرت کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑتے، ہمارے فیصلے جذبات کی بجائے حکمت کے تابع ہوتے ہیں۔ شرپسندانہ کارروائیوں کے ذریعے شیعہ قوم کو مشتعل نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قانون شکن عناصر پر نظر رکھیں، دہشت گردی کے حالیہ واقعات محکمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وزارت داخلہ کو ان کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرنا ہوگا جو ہر وقت مسلکی تعصب کا چشمہ لگائے رکھتے ہیں اور آئینی اختیارات کو قانون شکنوں کی بجائے محب وطن قوتوں کیخلاف استعمال کرتے ہیں، انہوں نے کہا اس طرح کے واقعات سے لگتا ہے کہ ملک دشمن تکفیری عناصر کو ایک بار پھر کھلی چھوٹ دینے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے، دہشت گردی کیخلاف اس قوم نے طویل جنگ لڑی ہے، دشمن یہ بات ذہن نشیں کر لیں کہ اپنے عقیدے کا تحفظ اور ملک و قوم کی سلامتی ہمیں ہر شے پر مقدم ہے جس پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular