Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسپتال، خیموں، مکانات، امدادی ہجوم پر حملے، مزید 42 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ میں اسپتال۔ خیموں ۔ مکانات اور امدادی ہجوم پر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید بیالیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردئے۔
صیہونی فوج نے العہلی عرب اسپتال کے احاطے میں بے گھر افراد کے لئے لگے خیموں پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ دیرالبلاح میں مکان پر حملے میں پانچ فلسطینی شہید کردئے گئے۔ غزہ سٹی میں مختلف مقامات اور مضافاتی علاقوں میں بھی بمباری اور گولہ باری کی گئی۔ صیہونی فوج نے الزیتون کے مضافات میں بھی خیموں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت نو فلسطینی شہید ہوگئے۔
دھر رفح اور خان یونس میں صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے امداد کیلئے جمع چودہ فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا۔ دوسری جانب فاقہ کشی کی وجہ سے تین بچوں سمیت گیارہ فلسطینی دم توڑ گئے۔
ادھر اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا نے خبردار کیا ہےکہ غزہ میں دس لاکھ خواتین اور لڑکیوں کوبڑے پیمانے پر غذائی قلت کا سامنا ہے۔ بیان میں کہا گیاہےکہ خواتین کو بقا کی خطرناک حکمت عملی اپنانے پر مجبور کیا جا رہا ہے وہ موت کے انتہائی خطرے کے باوجود خوراک اور پانی کی تلاش میں نکلنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular