
People listen as Venezuela’s U.N. Ambassador Samuel Moncada speaks during a meeting of the Security Council Monday, Jan. 5, 2026 at U.N. headquarters. (AP Photo/Frank Franklin II)
نیویارک : سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکی اتحادی اور مخالف ممالک نے یک زبان ہو کر وینیزویلا میں کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا اور اسے عالمی قوانین کے لیے خطرناک مثال قرار دیا۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کے اغوا پر بحث کی گئی۔ وینزویلا کے سفیر سیموئل مونکاڈا نے امریکی کارروائی کو غیر قانونی مسلح حملہ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی۔ روس اور چین نے مؤقف اپنایا کہ امریکہ خود کو عالمی منصف سمجھتے ہوئے کسی بھی ملک پر چڑھائی کا حق نہیں رکھتا۔ روسی سفیر نے کہا کہ خودمختاری اور عدم مداخلت کے اصولوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ کیوبا اور کولمبیا نے بھی امریکی اقدام کو بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا۔ امریکہ کی قریبی اتحادی ڈنمارک نے کہا کہ کسی ریاست کو طاقت کے ذریعے وینزویلا کے سیاسی معاملات پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیے۔ فرانس نے بھی امریکی اقدام پر تنقید کی۔
پاکستان سمیت سلامتی کونسل کے دیگر ارکان نے براہِ راست امریکہ پر تنقید کرنے کے بجائے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکا نے جواز پیش کیا کہ سفارتکاری کی ناکامی پر کارروائی کی گئی۔


































