
راولپنڈی : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں ایک کیپٹن شہید جبکہ دو فوجی زخمی ہوگئے، بلوچستان کے علاقے ٹوبو گیچک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایاگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں کیپٹن کاشف شہید جبکہ 2 فوجی زخمی ہوگئے، علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا، دہشتگرد سے ہتھیار اور گولیاں بر آمد ہوئیں۔


































