
دوحہ : عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ قطر تنہا نہیں ہے عرب اور اسلامی دنیا اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوحہ میں عرب اور اسلامی ممالک کے اجلاس سے خطاب میں احمد ابو الغیط نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات دو سال تک غزہ میں ہونے والی نسل کشی پر خاموش رہنے کا براہ راست نتیجہ ہیں، جس سے قابضین کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جرم کے سامنے خاموشی مزید جرائم کی راہ ہموار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس اپنی طرف سے یہ طاقتور پیغام بھیجتا ہے کہ قطر تنہا نہیں ہے۔


































