Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، ماں بیٹا سمیت 6 افراد شہید، 22 زخمی، 3 دہشت گرد ہلاک

تہران : ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملے میں چھ افراد شہید اور بائیس زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق تین دہشت گردوں نے عدالتی کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کی جہاں دروازے پر موجود سیکورٹی اہلکاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں تین سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد مارے گئے۔ ایک دہشت گرد کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم پھٹنے سے خاتون اس کا کمسن بیٹا اور ایک شہری شہید ہوئے۔
حملے کی ذمہ داری کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش العدل نے قبول کرلی ہے۔ جو ماضی میں بھی ایران کے جنوب مشرقی علاقوں میں متعدد حملوں میں ملوث رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular