
تہران: ایران کے سرحدی شہر راسک میں پولیس چوکی پر حملے میں 12 اہلکار شہید اور سات زخمی ہوگئے۔ پاکستانی سرحد سے منسلک صوبہ سیستان بلوچستان کےشہر راسک میں دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ جس میں 12 اہلکار جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے، اہلکاروں کی بہادرانہ مزاحمت کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ جیش العدل دہشت گرد گروپ نے ذمہ داری قبل کرلی۔


































