
غزہ : صیہونی فوج نے صبح سویرے الشاطی کیمپ میں حملہ کرکے خواتین اور بچوں سمیت چودہ فلسطینی شہید اور پچیس زخمی کردئے۔صیہونی فوج نے شاطی کیمپ میں بےگھروں کے خیموں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گذشتہ روز اسرائیلی حملوں میں کم از کم 65 افراد شہید ہوئے جس میں 11 امداد کے متلاشی بھی شامل ہیں۔ خان یونس میں میاں بیوی اور تین بچے۔ جبالیہ میں بھی پانچ فلسطینی اور غزہ سٹی میں ڈرون حملے میں کئی فلسطینی جان سے گئے۔
ادھر صیہونی فوج بائیس ماہ سے جاری نسل کشی کی جنگ میں پہلی بار دیرالبلاح میں داخل ہوگئی ہے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے شدید گولہ باری کی اور ڈرون حملے کئے۔ آپریشن سے پہلے فوج نے رہائشیوں کو نقل مکانی کا حکم جاری کیا تھا۔ جس سے ہزاروں لوگوں کو مغرب کی طرف بحیرۂ روم کے ساحل اور جنوب کی طرف خان یونس کی طرف بھاگنا پڑا۔


































