
بنوں : بنوں میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری اور پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔ دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی دیوارِ حصار سے ٹکرائی اور خودکش دھماکے کے نتیجے میں حصار کی دیوار کا کچھ حصہ گرگیا ۔ جس کے نتیجے میں قریبی سول انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا جس سے تین شہری زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے بر وقت ردِعمل کے باعث پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ جھڑپ میں چھ فوجی شہید ہوگئے۔


































