
جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امدادی جہاز میڈلین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیاہے۔ او آئی سی نے ایک بیان میں کہا کہ میڈلین پر حملہ اور اہم شخصیات کا اغوا قابض ریاست کی جانب سے ریاستی دہشت گردی میں توسیع کے مترادف ہے۔ او آئی سی نے انسانی اداروں کی کوششوں اور اقدامات کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی کی سرگرمیوں کا خیرمقدم کیا۔ او آئی سی نے غزہ میں انسانی امداد کے وافر مقدار اور مستقل داخلے کی اجازت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ تمام انسانی، طبی اور میڈیا کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔۔ او آئی سی نے تمام بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور اسرائیل کو غزہ کی پٹی کے خلاف نسل کشی، نسلی تطہیر، تباہی، بھوک اور ناکہ بندی کے تمام جرائم ختم کرنے پر مجبور کریں۔


































