
تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عمارت میں اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو آپریشن میں 55 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 14 افراد کی لاشیں بھی عمارت سے نکالی گئیں۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ عمارت کے متعدد فلورز مکمل طور پر تباہ ہوگئے، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔


































