
استور: امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں بدترین گستاخی کیخلاف استور میں مسلسل دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ گستاخ تکفیری مولوی کی عدم گرفتاری پر گلگت بلتستان میں عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، استور میں معروف عالم دین سید عاشق حسین الحسینی کی قیادت میں عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ استور میں منعقدہ دھرنے میں اہلسنت علما بھی شریک ہو رہے ہیں اور تکفیری مولوی کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔


































