
ٹوکیو : جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے کو انتخابی مہم کے دوران گولیاں مار دی گئیں۔ شنزو ایبے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔67 سالہ شنزو ایبے کو 2 گولیاں لگیں۔ ایک گولی سینے اور دوسری کمر پر ماری گئی۔ حملے کے فوری بعد ملزم کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے۔ وہ ہوش میں نہیں ہیں، انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔ میڈیا کے مطابق شنزو ایبے کو نارا شہر میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک امیدوار کے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک آدمی کو دیکھا جو ایک بڑی رائفل سے گولی چلارہا تھا۔ واضح رہے کہ جاپان کی جدید تاریخ میں پہلی دفعہ قومی لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔


































