
ابوظہبی : افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی ابوظہبی میں منظرعام پر آگئے، انہوں نے افغانستان سے نقد رقوم لے جانے کے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا سابق افغان صدر نے کہا کہ کابل سے نکلنے کے بعد مجھ پر ملک سے پیسے لے جانے سمیت دیگر بے بنیاد الزامات لگائے گئے میزبان ملک سے پوچھ سکتے ہیں، میں یہاں خالی ہاتھ آیا ہوں جو مجھ پر افغانستان بیچ کر بھاگنے کا الزام لگاتے ہیں ان کی معلومات درست نہیں اشرف غنی نے یہ بھی کہا کہ ملا عمر بھی قندھار سے نکلے تھے اور امیر عبدالرحمٰن و دیگر بھی وہاں چلے گئے تھے انہوں نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ افغان فورسز نے شکست نہیں کھائی، ہمیں سیاست میں شکست ہوئی، جو کچھ ہوا یہ طالبان اور افغان حکومت کی سیاسی ناکامی تھی.


































