
لاہور : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری ہے۔ لوگ دھرنے میں پہنچیں، کسی کنفیوژن کا شکار نہ ہوں۔ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ جب تک یہاں اسٹیج سے اعلان نہیں ہوتا، دھرنا جاری رہے گا۔ ہم پاراچنار کے عوام کیساتھ یکجہتی کیلئے بیٹھے ہیں، جب تک پاراچنار کے مومنین بیٹھے ہیں، ہم بھی یہاں بیٹھے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، کراچی کے مائیں، بہنیں، ہمارے بھائی اور بزرگ، جنہوں نے بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل کر کارِ زینبی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، بلتستان، گلگت، ملتان، جھنگ، اسلام آباد میں دھرنے جاری ہیں، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فی الفور پاراچنار روڈ کو بحال کیا جائے، مومنین پاراچنار کے مطالبات پورے کئے جائیں، جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، ہم یہاں بیٹھے رہیں گے۔


































