Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جب تک پاراچنار میں دھرنا جاری ہے ہمارے دھرنے بھی جاری رہیں گے، علامہ حسن ظفر نقوی

کراچی: پاراچنار کے مظلوم عوام سے یکجہتی کے لئے دیے گئے دھرنوں پر سندھ پولیس کی جانب سے تشدد کے ردعمل میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ گزشتہ رات سندھ حکومت کے نمائندوں نے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا، ہمیں نہیں پتہ تھا وہ لوگ کیا پلاننگ کرکے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں مسئلہ آرہا تھا ہم نے وہاں اپنے بندوں کو بھیج کر مسئلہ حل کروایا تھا، لیکن صبح سویرے عوام پر سندھ پولیس نے دھاوا بول دیا اور خواتین اور بچوں پر ڈنڈے برسائے گئے۔
علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ یہ ظلم تاریخ میں لکھا جائے گا، میں آج کہتا ہوں یہ دھرنا جاری رہے گا، آپ نے ابھی ہمارا صبر دیکھا نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دہشت گردوں کو بلاوں اور ہم پر ظلم کرواں ہم دھرنے دیتے رہے گے، جب تک پاراچنار میں دھرنا جاری ہے ہم بھی جاری رکھے گے، ہمیں کچل ڈالو ہم نہیں جھکیں گے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج صبح جو ہمارے ساتھ ہوا وہ بہت غلط ہوا، ہم اب تک پر امن دھرنا کررہے تھے، ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے، ہمارا جذبہ کربلا والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے سندھ اور پورے پاکستان کے مومنین کو کہتا ہوں گھروں سے نکلو۔
واضح رہے کہ ضلع کُرم کی صورت حال پر آج فریقین کے درمیان معاہدہ طے پانے کا امکان ہے جبکہ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ آج ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular