Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

نائیجیریا میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ، 15 نمازی شہید، متعدد زخمی

ابوجا: نائیجیریا میں مسلح افراد کے جتھے نے ایک مسجد میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعہ نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست زمفرا کے علاقے رووان جیما ٹاؤن کی جامع مسجد میں پیش آیا۔ موٹر سائیکل سوار مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ حملے سے افراتفری مچ گئی اور درجنوں افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔فائرنگ کے واقعے میں 15 نمازی شہید اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آور پیشہ ور ڈاکو تھے جنھیں اس شہر کے لوگوں کی جان بخشی کے لیے 21 ہزار بھتہ، پٹرول اور سگریٹ کے درجنوں پیکٹس بھی دیئے تھے۔عینی شاہدین نے الزام عائد کیا کہ ڈاکوؤں کو پولیس کی سرپرستی حاصل تھی وہ نصف گھنٹے تک خون کی ہولی کھیلتے رہے اور اطلاع دیئے جانے کے باوجود پولیس شہریوں کی مدد کو نہیں آئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular