Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

اربعین مارچ، مقتدیٰ الصدر کی حامیوں کو پارٹی پرچموں، اسلحہ اور وردی کے بغیر شرکت کی ہدایت

بغداد : صدر پارٹی کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے اپنے حامیوں کو اربعین مارچ میں پارٹی پرچموں، اسلحہ اور فوجی وردی کے بغیر شرکت کی ہدایت کردی، مقتدیٰ الصدر نے اپنے حامیوں کو دس نکاتی ہدایات جاری کی ہیں اس پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ مقتدیٰ الصدر نے کہا ہے کہ اختلافات سے دور رہیں زائرین کا احترام کریں۔ سیاسی نعرے نہ لگائیں۔ غیر ملکی خاص طور پر ایرانی زائرین کا خیال رکھیں۔ سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی ان ہدایات پر عمل نہیں کرے گا ہم میں سے نہیں ہے اور اس کی ذمہ داری خود اسی پر ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular