
فرینکفرٹ : عرب ناشرین نے فلسطینی مصنفہ سے ایوارڈ واپس لینے پر جرمنی میں کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا ۔فرینکفرٹ کتب میلے میں فلسطینی مصنفہ کو ان کے ناول مائنر ڈیٹیل پر ایوارڈ دیا جانا تھا۔ تاہم اسرائیل سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے منتظمین نے عدنیہ شبلی کو ایوارڈ نہ دینے کا فیصلہ کیا جس پر عرب ناشرین کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ عرب ناشرین احتجاجاً فرینکفرٹ کتب میلے سے دستبردار ہوگئے۔ جس پر اماراتی بک اتھارٹی نے بھی یونٹ کا بائیکاٹ کردیا۔ شارجہ بک اتھارٹی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کتب کے ذریعے ثقافتی تبادلوں پر یقین رکھتے ہیں موجودہ صورتحال میں اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔


































