Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

یمن پر عرب اتحاد کی وحشیانہ بمباری، 165 افراد جاں بحق

صنعا: عرب اتحاد نے یمن کے شہر مارب میں حوثی ملیشیا کی پیشقدمی روکنے کیلئے وحشیانہ بمباری کردی۔ مآرب کے علاقوں العبدیہ، الجوبہ اور ملعا کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں 165 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عرب اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی پیش قدمی روکنے کے لیے العبدیہ اور مارب پر 32 فضائی حملے کیے گئے ان حملوں میں 41 گاڑیوں کو تباہ کیا گیا اور حوثی ملیشیا کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ عرب اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ مارب میں فضائی حملوں میں اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ انہیں القاعدہ اور داعش کے دہشت گردوں کا سامنا ہے جن کی عرب اتحاد سرپرستی کررہا ہے۔ لڑائی میں شدت اختیارکرنے کے بعد مآرب میں کئی مقامات پر شہریوں کی نقل مکانی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے آپریشن ربیع النصر کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر حملہ میں اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا۔اسٹریٹجک صوبوں شبوا اور مآرب میں تازہ ترین پیش رفت کے دوران 3،200 مربع کلومیٹر زمین کو آزاد کرالیا اور عرب اتحاد کے عسکریت پسندوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیے

Most Popular