
اسلام آباد : حکومت نے محرم الحرام میں حساس علاقوں میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، یکم محرم سے 13 محرم تک ملک کے مختلف حصوں میں فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے، فوج تعینات کرنے کا فیصلہ دہشتگردی کے خطرات اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلیےکیا گیا ہے۔


































