
Anti-war protesters raise their "bloody” hands behind U.S. Secretary of State Antony Blinken during a Senate Appropriations Committee hearing on President Biden’s $106 billion national security supplemental funding request to support Israel and Ukraine, as well as bolster border security, on Capitol Hill in Washington, U.S., October 31, 2023. REUTERS/Kevin Lamarque
واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے 14.3 ارب ڈالر کے ہنگامی امدادی بل کی منظوری دے دی۔ اسرائیل ایڈ بل کے حق میں 226 اور مخالفت میں 196 ووٹ ڈالے گئے۔ 12 ڈیموکریٹس نے بھی بل کے حق میں ووٹ دیا۔ ڈیموکریٹس نے دھمکی دی ہے کہ بل کو سینیٹ میں منظور نہیں ہونے دیں گے۔ ڈیموکریٹک رہنما ایک ایسا بل چاہتے تھے جس میں یوکرین کے لیے فنڈز شامل ہوں، لیکن ہاؤس ریپبلکنز نے یوکرین اور اسرائیل کی امداد کو ایک ہی بل میں نمٹانے کی مخالفت کی۔


































