
بیجنگ: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے غزہ میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیاہے۔ سیکریٹری جنرل نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں خطاب کرتےہوئے کہا کہ ہسپتال پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ غزہ کے ہسپتال پر حملے میں سینکڑوں فلسطینیوں کی ہلاکت سے بہت دہشت زدہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میرا دل متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ اسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہولناک انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے جس کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہمیں انسانی جانوں اور پورے خطے کی صورتحال کو توازن میں رکھنا ہو گا۔ مجھے لگتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر توجہ دینا ہو گی.


































