Mon Oct 19, 2026

آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

انصار اللہ کا جذبہ خیر سگالی، جارح اتحاد کے 40 جنگی قیدی اور 14 غیر ملکی رہا

صنعا : یمن کی مرکزی حکومت نے عیدالفطر کے پیش نظر جارح سعودی اتحاد کے 40 قیدی اور 14 غیر ملکیوں کو رہا کر دیا۔ جنگی قیدیوں کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر مرتضی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے پیش نظر انسانی قدم کے طور پر جنگی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ امید ہے یہ اقدام جنگی قیدیوں کی رہائی سے متعلق مسئلے اور سمجھوتے پرعمل درآمد کے سلسلے میں موثر واقع ہوگا۔ ادھر عمان کی سفارتی کوششوں سے 14 غیرملکیوں کو بھی رہائی مل گئی ہے۔ رہا کئے گئے غیرملکیوں میں برطانوی شہری، اس کی بیوی اور بچہ،7 بھارتی جبکہ فلپائن، میانمار، انڈونیشیا اور ایتھوپیا کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ ان سب کو صنعاء سے مسقط منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular