Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

انصار اللہ کے اسرائیل جانیوالے جہازوں پر حملوں سے امریکا اور اسرائیل کی نیندیں اڑ گئیں

صنعا: انصار اللہ کے اسرائیل جانیوالے جہازوں پر حملوں سے امریکہ اور اسرائیل کی نیندیں اڑ گئیں۔ امریکا نے نیول ٹاسک فورس کی تعیناتی پر مشاورت شروع کردی۔
امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جیک سیلوان اسرائیل کے دورے سے قبل سعودی عرب پہنچے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں امریکی میڈیا کے مطابق بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے پر بات ہوئی۔ امریکا نے موجوزہ نیول ٹاسک فورس کے تعیناتی پر سعودی ولی عہد سے مشاورت کی۔سعودی ولی عہد نے خطے میں امن کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
ایران نے نیول ٹاسک فورس کی تعینات کو احمقانہ اقدام قرار دے دیا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایسی کوئی بھی کوشش خطے کے لیے نقصان دہ ہوگئی۔ خطے میں کسی بیرونی قوت کی موجودگی سے امن و امان کے مسائل اور مشکلات بڑھ جائیں گی۔امریکہ اپنی احمقانہ روش تبدیل کرے اور خطے میں نیول ٹاسک فورس کی تعیناتی کے بجائے اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی پر مجبور کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular