Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

امدادی کیمپ پر پھر فائرنگ، مزید 2 فلسطینی شہید، 92 زخمی

غزہ : صیہونی فوج نے آج صبح پھر امداد کے متلاشیوں پر فائرنگ کرکے مزید دو فلسطینی شہید اور بانوے زخمی کردئے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہادتیں ساٹھ ہوگئیں۔ صیہونی فوج نے رفح کے نزدیک بھوکے اور مظلوم فلسطینیوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا ۔ امدادی کیمپ کے اطراف فائرنگ سے اب تک ایک سو تیس فلسطینی شہید کئے جاچکے ہیں۔
ادھر صیہونی فوج نے محفوظ قرار دئے گئے علاقے المواصی میں خیموں پر بم گرادئے جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے البریج۔ خان یونس۔ جبالیہ ۔ بیت لاہیہ سمیت مختلف علاقوں پر چوبیس گھنٹوں کے دوران کئے گئے فضائی اور زمینی حملوں میں مزید ساٹھ فلسطینی شہید کردئے۔
شہدا میں ایک صحافی اور تین امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں تمام مکانات اور رہائشی مقامات کو مکمل ملیامیٹ کردیا ہے اور پورا علاقہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیاہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular