
طوباس : مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں اسرائیلی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔ فلسطینی شہری کی شناخت صلاح صوافطہ کے نام سے ہوئی۔ ان کی عمر 58 برس تھی۔ صوافطہ کو طوباس کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست سر میں گولی ماری، جس سے وہ شدید زخمی ہوئے، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔


































