
غزہ : غزہ میں صیہونی فوج نے بھوکے اور نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ اور گولہ باری کرکے مزید چھتیس فلسطینی شہید اور دو سو سے زائد زخمی کردئے۔ صیہونی فوج نے رفح میں جی ایچ ایف کے امدادی مرکز کے قریب ایک اور قتل عام کیا۔ نہتے اور بھوکے فلسطینیوں پر اس وقت فائرنگ کی گئی اور توپ خانے سے گولے داغے گئے جب ہزاروں افراد کئی گھنٹوں سے امداد کے حصول کیلئے جمع تھے۔ صیہونی فوج کے حملے سے افراتفری اور چیخ و پکار مچ گئی۔ امداد کیلئے آنے والے لاشیں اور زخمیوں کو اٹھاکر جانے لگے۔
یہ امدادی مرکز پر کئے گئے حملوں میں سب سے مہلک حملہ تھا۔ اب تک ایک سو ساٹھ سے زیادہ بھوکے فلسطینی صیہونی درندگی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔


































