
تل ابیب : غاصب صیہونی ریاست پر ایک اور سائبر حملہ ہوا جس میں 30 لاکھ صیہونیوں کی معلومات کو عام کر دیا گیا ہے۔ سخی چور نامی ہیکر گروپ نے می ٹیک نامی صیہونی کمپنی پر سائبر حملہ کرکے 30 لاکھ لوگوں کی معلومات چرا لی ہیں اور یہ معلومات آن لائن فروخت کے لئے پیش کر دی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکروں نے اعلان کیا کہ تیس لاکھ اسرائیلیوں کی معلومات فروخت کے لئے موجود ہیں جن میں ان افراد کا نام، خاندانی معلومات، نیشنل آئی ڈی نمبر، تاریخ پیدائش، ایڈریس، ٹیلی فون نمبر، ای میل ایڈریس اور اسی طرح کی دیگر معلومات شامل ہیں۔


































