
دمشق : اسرائیلی فوج نے شام کے شمالی شہرحلب کے ہوائی اڈے پر ایک بار پھر فضائی حملہ کیا ہے جس سے رن وے کو نقصان پہنچا ہے اور وہ ناکارہ ہوگیا ہے اور اس کے بعد وہاں سے پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔شام کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے بحر متوسط سے یہ نیا میزائل حملہ کیا ہے اور اس نے ساحلی شہر اللذاقیہ کے مغربی علاقے سے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 16 منٹ پر میزائل داغے. شامی فضائی دفاعی سسٹم نے کئی میزائلوں کو روک لیا اور ان میں سے متعدد کومار گرایا۔
اسرائیل کا ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں حلب پر یہ دوسرا حملہ ہے۔


































