Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

ایک سال میں مزید سوا کروڑ پاکستانی غریب ہوگئے، عالمی بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہاہےکہ پاکستان میں معیشت تباہی کے دہانے پرہے۔ ایک سال میں مزید سوا کروڑ افراد غریب ہوگئے۔ پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے نیوز بریفنگ میں پاکستان کیلئے نیا انتباہ جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بحران کے ایسے مقام پر کھڑا ہے جہاں اسے اشرافیہ کی گرفت اور فوجی، سیاسی اور کاروباری رہنماؤں کے مفادات کے تحت پالیسی فیصلوں کے تحت پسماندہ رہنا ہے یا پھر تابناک مستقبل کے لیے راستہ تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی ماڈل اب غربت میں کمی نہیں کر رہا ہے اور یہ بہت تشویشناک ہے۔ ساڑھے 9 کروڑ افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اور گزشتہ مالی سال غربت بڑھ کر 39.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی کس آمدنی کے حساب سے پاکستان کا شمار خطے میں فہرست کے نچلے ممالک میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی مقدس گائیوں’’ زراعت اور رئیل اسٹیٹ‘‘ پر ٹیکس لگانے کیلئے فوری اقدامات کرے اور اپنے بے جا اخراجات کم کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular