
کوئٹہ: 8 فروری کے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کے اعلان کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی سیل کی جانب سے چار امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔
ان میں علامہ علی حسنین حسینی، علامہ سید عباس علی موسوی، ارباب لیاقت علی ہزارہ اور جعفر علی جعفری شامل ہیں۔
کوئٹہ کے حلقہ NA-263 کوئٹہ-2 سے ارباب لیاقت علی ہزارہ، NA-262 سے جعفر علی جعفری، PB-42 کوئٹہ -5 سے علامہ علی حسنین حسینی جبکہ PB-40 کوئٹہ -3 سے علامہ سید عباس علی موسوی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے تمام نامزد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹررننگ آفیسرز کے سامنے جمع کروادیئے ہیں، واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے نامزد تمام امیدوار انتہائی قابل ، باکردار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، ایم ڈبلیو ایم نے اس قبل بھی آغا رضا جیسی اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت کو اسی حلقے سے منتخب کروا کر 5 سال عوام کی بہترین خدمت کی تھی۔


































