Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

انقرہ : ترک پارلیمنٹ کے قریب خودکش دھماکہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

انقرہ: ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ اور پارلیمنٹ کے باہر ایک ’دہشت گردانہ حملے‘ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت داخلہ نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے قریب ہونے والا دھماکا ایک ’دہشت گردانہ حملہ‘ تھا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ داخلہ امور کے وزیرعلی یرلی کایا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر بتایا ہے کہ دھماکا خودکش تھا ، دو دہشت گرد صبح ساڑھے 9 بجے گاڑی میں سوار ہو کر آئے جن میں سے ایک دہشتگرد نے خود کو وزارت داخلہ کی بلڈنگ کے باہر دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ دوسرے دہشتگرد نے فائرنگ کی جس سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے.
سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کردی ، دھماکہ پارلیمنٹ کا افتتاحی اجلاس شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ترک دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ اور وزارتی عمارتوں کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular