
پیرس: فرانس کے شہر لیون میں نامعلوم شخص نے مسجد سے قرآن مجید چرایا اور اسے مسجد کے باہر رکھ کر جلادیا۔
رون مساجد کونسل (سی ایم آر) نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی رات نامعلوم شخص ویلوربین کمیون کے علاقے کی مسجد میں داخل ہوا اور قرآن مجید کو جلاکر مسجد کے باہر رکھ دیا۔ سی ایم آر نے کہا کہ قرآن سوزی اسلاموفوبیا اقدام ہے ۔ یہ گھناؤنا عمل نفرت انگیز حملوں کے سلسلے کی کڑی ہے جو فرانس میں مسلم شہریوں کے لیے تشویشناک ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔ سی ایم آر نے کہا کہ ہم اس گھناؤنی بے حرمتی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، جو عبادت گزاروں کے وقار اور ہماری جمہوریہ کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مجرم کی شناخت کریں اور مثالی قانونی کارروائی شروع کریں۔


































