
ابوجا : نائیجیریا میں غیر قانونی آئل ریفائنری میں دھماکے سے سو سے زائد افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق واقعہ غیرقانونی خام تیل اسٹوریج سائٹ پر پیش آیا۔ علاقے میں کئی جھلسی ہوئی ناقابل شناخت لاشیں زمین پر پڑی تھیں جب کہ دیگر جنہوں نے حفاظت کے لیے بھاگنے کی کوشش کی ہو درختوں کی شاخوں پر لٹکی ہوئی نظر آتی ہیں۔ جنوبی تیل کے خطے میں خام تیل کی غیر قانونی ریفائننگ عام ہے جہاں تیل چور خام تیل چوری کرنے کے لیے پائپ لائنوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں جسے وہ بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کے لیے ریفائن کرتے ہیں۔


































