Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

امریکا مذاکرات میں مبہم زبان سے پرہیز کرے تو معاہدہ ہو سکتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران : ایرانی وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے کہا کہ اگر امریکا ایٹمی معاہدہ سے متعلق مذآکرات کے دوران مبہم زبان سے پرہیز کرے تو معاہدہ جلد ازجلد ہو سکتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلی فون پر بات کی اور دوطرفہ معاملات، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، ایٹمی معاہدہ کے مذاکرات اور ایران پر پابندیاں کے اختتام جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امیرعبداللہیان نے کہا کہ ہم ایک اچھے، مضبوط اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لئے سنجیدہ ہیں لیکن اگر امریکا مذاکرات کے دوران ابہام انگیز زبان سے پرہیز کرے تو کم ترین ممکنہ وقت میں کسی نتیجہ تک پہنچا جا سکتا ہے اور معاہدہ ہو سکتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے اس گفتگو میں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کو سلام پہنچایا اور کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ پہلے سے زیادہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular