
جنین : مغربی جنین کے علاقے الیامون میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ جس کی شناخت 18 سالہ عبداللہ ابوحسن کے نام سے ہوئی ہے۔ ادھر صیہونی فوج نے کفر قدوم میں ہفتہ وار احتجاج کو کچلنے کیلئے فلسطینیوں کو آنسو گیس کے گولوں، دھماکہ خیز بموں اور فائرنگ سے نشانہ بنایا جس سے تین فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ ادھر غزہ اسرائیلی سرحدوں پر پر امن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوجی دستوں کے حملے کے نتیجے میں کئی فلسطینیوں کی حالت غیر ہوگئی۔ صیہونی فوجیوں نے درجنوں فلسطینیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے جو مسلسل ساتویں روز بھی فلسطینیوں اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف اسرائیلی قبضے کے جاری جرائم اور مقبوضہ بیت المقدس پر مسلط کردہ ناکہ بندی کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے۔


































