Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

ایمنسٹی انٹرنشینل کا سعودی عرب سے حکومت مخالفین پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

لندن : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب سے اپوزیشن اور مخالفین پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی ادارے نے سعودی حکومت کے نام خط میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور ان کے اہلخانہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر زور دیا۔ مرد اور خواتین کارکنوں پر پابندی ختم کریں کے عنوان سے لکھے گئے خط میں حزب اختلاف کے ساتھ سعودی حکومت کے سلوک پر تنقید کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے محافظوں اور مرد و خواتین کارکنوں کو طویل عرصے سے ملک چھوڑنے کا حق حاصل نہیں ہے ۔ یہ سزائیں ایسی صورت حال میں ہیں کہ جب گزشتہ تین برسوں میں سعودی حکام نے بین الاقوامی طورپر اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے بہت کوششیں کیں جس کا سعودی معاشرے نے مشاہدہ کیا ہے تاہم حالیہ کچھ برسوں انسانی حقوق کے درجنوں مخالفین ،کارکنوں، صحافیوں اور مذہبی علما کو محض اپنے عقائد کا اظہار کرنے اور رائے کے اظہار کے لیے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور وہ حقیقت ہے جو سعودی عرب میں موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے 35 مخالفین کو گرفتار کرکےطویل قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ اُنہیں محض اپنی رائے کا اظہار کرنے اور سیاسی اصلاحات کی ضرورت کا مطالبہ کرنے کے بارے میں ٹویٹ کرنے کی سزا دی گئی ہے۔ آزادی کے بعد بھی ان میں سے بہت سے افراد آزاد نہیں ہیں اور 5 سے 20 سال تک ملک چھوڑنے کا حق ان سے سلب کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular