
تہران: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق چار روزہ دورہ پر ایران پہنچ گئے ہیں، سراج الحق ایران کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کریں گے، امیر جماعت امت کے اتحاد سے متعلق پروگرامز میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ سراج الحق کی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت ہوں گے۔


































