
واشنگٹن: یمن کی انصار اللہ کے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کے جواب میں امریکا نے دس ملکی اتحاد بنالیا. بحرین کے سوا کوئی عرب ملک اس میں شامل نہیں ہوا۔ رپورٹس کے مطابق 10 ملکی اتحاد میں امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ فرانس ، اٹلی، اسپین، ناروے ، نیدر لینڈز ، بحرین اور سیشلز شامل ہے۔ سعودی عرب اور اردن جیسے ممالک بھی اس اتحاد میں شامل نہیں ہوئے۔ اسرائیل کے دورے پر امریکی وزیر دفاع نے انصاراللہ کے حملوں کے خلاف بین الاقوامی میری ٹائم اتحاد بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ انصاراللہ کے حملے خطرناک اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں انصار اللہ نے مزید 2 جہازوں پر حملے کیے تھے جس پر ڈنمارک، جرمن اور فرانسیسی کمپنیوں کے بعد برطانوی، نارویئین اور تائیوانی کمپنیوں نے بھی بحیرہ احمر کے راستے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت معطل کر دی۔


































