
واشنگٹن: امریکا اعلان کیا ہے نے کہ اس کا ایک فوجی طیارہ مشرقی بحیرہ روم میں تربیتی آپریشن کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 5 امریکی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ امریکی یورپی کمیشن نے کہا کہ حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کابھی آغاز کردیا ہے تاہم حادثے کے وقت علاقے میں کوئی دشمنانہ سرگرمی نہیں ہوئی۔ طیارہ معمول کے ائیر ریفیولنگ مشن پر تھا۔ متاثرہ خاندانوں کے احترام کے پیش نظر حادثے میں مارے جانے والے اہلکاروں کی مزید معلومات جاری نہیں کی جائیں گی۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں حماس اور اسرائیل کی جاری جنگ کی وجہ سے سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


































